۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مرقد صعصعةبن‌صوحان

حوزہ / آل خلیفہ نے جلیل القدر صحابی صعصعہ بن صوحان کے مرقد کے مین گیٹ کو بند کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حکومت بحرین نے حضرت صعصعہ بن صوحان کے مرقد پر حملہ کر کے اسے بند کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ اقدام علمائے بحرین اور لوگوں کے اس مرقد کو زائرین کے لیے کھولنے کے مطالبے کا ردعمل ہے۔ بحرین کے علماء اور دیندار لوگوں نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس تاریخی اور مذہبی ورثے کی حفاظت میں کوتاہی نہ کی جائے۔

یاد رہے کہ زیارت گاہ اور مسجد صعصعہ بن صوحان کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ اس کی تعمیر 676ھ میں ہوئی اور اس مرکز اور اس مسجد کا شمار بحرین کے قدیم ترین تاریخی اور اسلامی آثار میں ہوتا ہے۔ مختلف ادوار میں اس پر متعدد حملے ہوئے اور اب اس تازہ حملے میں حکومت آل خلیفہ نے اس مرقد کو زائرین کے داخلے کے لیے بند کر دیا ہے۔

صعصعہ بن صوحان امام علی علیہ السلام کے اصحاب میں سے تھے، انہوں نے امام علی علیہ السلام کے ساتھ تمام جنگوں میں شرکت کی، وہ ان اولین افراد میں شامل ہیں جنہوں نے امیر المؤمنین علیہ السلام کی بیعت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .